گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا استحقاق بل 2021 کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اسے آئین سے متصادم قرار دیئے جانے کے بعد اسمبلی کے منظور کردہ بل کو اعتراضات کے ساتھ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر نے استحقاق بل کی منظوری نہیں دی۔ بل کے تحت اسپیکر اور استحقاق کمیٹی کودیئے گئے اختیارات اور تجویز کی گئی سزائیں بھی آئین سے متصادم ہیں۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بل سے کچھ چیزیں نکال دینا کافی نہیں۔ بل کو نئی قانون سازی سے ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.