بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوادر: بجلی اور پانی کے بحران کے خلاف شٹر ڈاؤن

گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کے خلاف نیشنل پارٹی کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

اس دوران گوادر شہر میں دکانیں، مارکیٹیں اور بینک بند کردیے گئے، جبکہ مظاہرین نے ملا موسیٰ موڑ کو ٹائر جلاکر بند کردیا۔

ملا موسیٰ موڑ کی بندش کے سبب گوادر پورٹ کی جانب ٹریفک معطل ہوگیا۔

واضح رہے کہ گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.