بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور مقدم کیس: ظاہر کے والدین کی پولیس کیخلاف درخواستیں مسترد

نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی پولیس کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق درخواستیں مسترد ہوگئیں۔ 

ان درخواستوں پر اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نور مقدم کو قتل کرنے کے بعد صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے لوگوں کو بلاتا رہا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ کے ریمانڈ کے آرڈر کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی مسترد ہوگئی۔ 

عبوری ضمانت کے باوجود گرفتاری پر پولیس کے خلاف حبس بےجا میں رکھنے کی درخواست دائر کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.