بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ صحت سندھ کے عملے کی جانب سے کورونا ویکسین بیچنے کا انکشاف

محکمہ صحت سندھ کے عملے کی جانب سے کورونا وائرس ویکسین فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ویکسین کی فروخت میں ملوث ملزم ذیشان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسر سمیت دیگر نے ویکسین فروخت کرنے کا کہا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر گھر جا کر فائزر ویکسین لگانا شروع کی۔

اس ویکسین انھوں نے 7500 سے 15 ہزار روپے میں فروخت کیا۔ 

ویکسین لگانے والوں کی انٹری بیرونِ ملک جانے والے افراد کی فہرست میں شامل کردیتے تھے۔

ویکسین فروخت کرنے کے بعد پیسے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو دیتے تھے۔

پولیس نے اعلیٰ حکام سے محکمہ صحت کے افسران کی گرفتاری کے لیے اجازت طلب کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.