بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر 25 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 25 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 23 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ارب 87 کروڑ ڈالر رہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 57 پیسے اضافے سے 161 روپے 90 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران 22 کروڑ ڈالر کم ہوکر 17 ارب 82 کروڑ ڈالر رہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.