بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

وزیراعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گورنر کو عہدے سے ہٹایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

دوسری طرف  عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہے ، جب تک صدر مملکت کہیں گے وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ حلف کس نے لینا ہے، میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوس ناک ہے، وزیرِ اعلیٰ کے حوالے سے رپورٹ سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے میرے آفس میں جمع کروادی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کے مطابق حمزہ شہباز سے حلف لینے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، حمزہ شہباز سے حلف لینے کا فیصلہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.