گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے مراکش میں تعینات پاکستان کے سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، امید ہے آپ تعلیم، تجارت، سیاحت میں نئی بلندیوں تک جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام سے تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی جامعات بین الاقوامی رینکنگ میں بہتر پوزیشن پر آرہی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مراکش کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیےخوش آمدید کہتے ہیں۔
Comments are closed.