جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکا میں سفید رنگ کے نایاب مگرمچھ کی پیدائش

امریکی ریاست فلوریڈا کے تھیم پارک میں ایک سفید رنگ کے نایاب مگرمچھ کی پیدائش ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے تھیم پارک میں پیدا ہونے والے اس نایاب مگرمچھ کا رنگ سفید’لیوسیزم‘ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

لیوسیزم ایک غیر معمولی جینیاتی حالت ہے جو سفید رنگت کا باعث بنتی ہے، لیوسیٹک مگرمچھ کی جِلد پر عام طور پر مخصوص رنگ کے دھبے ہوتے ہیں اور یہ زیادہ دیر تک سورج کی روشنی میں  نہیں رہ سکتے کیونکہ یہ دھوپ میں جل جاتے ہیں۔

لیوسیٹک مگرمچھ دوسرے مگرمچھ کے مقابلے میں مختلف ہوتے ہیں کیونکہ ان میں رنگت پیدا کرنے والے خلیوں کی کمی ہوتی ہے اور ان کی آنکھوں کا  رنگ بھی گلابی ہونے کی بجائے نیلا چمکدار ہوتا ہے۔

فلوریڈا کے تھیم پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس لیوسیٹک ایلیگیٹر کو دیکھنے کے خواہشمند افراد اسے اگلے سال دیکھ سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.