جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خضدار میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے میں سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او محمد مراد شہید ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.