یوم یک جہتیٔ کشمیر کے سلسلے میں بلوچستان کے گورنر امان اللّٰہ یاسین زئی کی قیادت میں کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی۔
کوئٹہ میں گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی کی قیادت میں یومِ یک جہتیٔ کشمیر ریلی گورنر ہاؤس سے شروع ہوئی اور شہید فیاض سنبل چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔
کوئٹہ میں نکلنے والی کشمیر یک جہتیٔ ریلی میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، عمائدینِ شہر سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔
ریلی کے شرکاء کی جانب سے بھارتی مظالم اور بربریت کےخلاف کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ کشمیر ڈے منانے کا مقصد کشمیری بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی کی مکمل حمایت کرنا ہے۔
امان اللّٰہ یاسین زئی نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حقِ خود ارادیت دیا جائے۔
Comments are closed.