گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان وژن 2028ء جاری کردیا۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترمیم کے بعد یہ پہلا اسٹریٹجک پلان ہے، عزم اور اہداف کا حصول 5 سالہ منصوبے کا مقصد ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایس بی پی وژن 2028 میں مہنگائی کو وسط مدتی ہدف تک لانا ہے، اس دوران توجہ ماحول، ڈیجیٹلائزیشن اور سائبر سیکیورٹی پر ہوگی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق پائیدار معاشی ترقی اور مالی استحکام وژن 2028 کے اہم مقاصد ہیں۔
اعلامیے کے مطابق شریعت سے ہم آہنگ بینکاری پر منتقلی وژن 2028ء کا حصہ ہے، پائیداری، مالی شمولیت اور ہائی ٹیک اسٹیٹ بینک وژن ہے۔
Comments are closed.