ڈپٹی اسپیکر لاہور کے آفس سے گورنرہاؤس کو حمزہ شہباز کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کامیابی کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شہباز پنجاب کے نئے قائدِ ایوان منتخب ہو چکے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز نے 197 ووٹ حاصل کیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحریکِ انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
ذرائع کے مطابق گورنر آفس نے ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے رات ساڑھے 12 بجے رزلٹ کا نوٹیفکیشن وصول کیا، جس کے بعد نوٹیفکیشن پر ڈائری نمبر لگا دیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گورنر آفس نے تاحال پنجاب اسمبلی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا ہے۔
Comments are closed.