جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گوجرانوالہ: 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل میں ہو گی

9 مئی کے روز کینٹ کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں نامزد تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمے پر سماعت سینٹرل جیل میں ہو گی۔

پنجاب  کے محکمۂ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی خدشات پر پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے جیل میں سماعت کی سفارش کی تھی۔

مقدمے میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 51 ملزمان نامزد ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.