گوادر کے ماہی گیروں کو آج سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے اعلامیہ جاری کیا۔ کوئی ماہی گیر صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک سمندرمیں نہیں جاسکا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر گوادر پہنچے تھے، جہاں وزیر اعظم کو جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
دورہ کے دوران وزیر اعظم کو جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے گوادر فری زون، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور تین فیکٹریوں کا افتتاح بھی کیا۔
Comments are closed.