بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گردشی قرضے میں مہنگی بجلی کا بہت کردار ہے، علی محمد خان

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا  کہنا ہے کہ گردشی قرضے 2308 ارب روپے کے ہیں، جب عمران خان نے اقتدار سنبھالا تو گردشی قرضے 1608 ارب تھے، گردشی قرضے میں مہنگی بجلی کا بہت کردار ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان  نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد کار 37 ہزار میگاواٹ ہے، 11 جون کو 23 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ آپ کی 12، 13 ہزار میگاواٹ بجلی اضافی پڑی ہے، آپ نے مہنگی آئی پی پیز لگادیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ کراچی میں لگے نجی کمپنی کے ایل این جی ٹرمینل کی عالمی قوانین کے مطابق 30جون سے قبل سروس کرانا لازمی ہو گئی۔

علی محمد خان نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن 27 ہزار میگاواٹ سے زیادہ لوڈ نہیں اٹھاسکتی، آپ نے ٹرانسمیشن لائنز پر سرمایہ کاری نہیں کی، آپ کو 1494 ارب روپے آئی پی پیز کو دینے ہیں، آپ نے 1494 ارب میں سے صرف 635 ارب روپے کی بجلی استعمال کی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہم متبادل انرجی کی پالیسی لے کر آئے ہیں، کے۔الیکٹرک کی صلاحیت بڑھانے کے لیے پورا کام کیا ہے، عمران خان کے دور میں ڈیمز پر کام شروع ہوا ہے، ڈیمز کے منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.