بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

گجرات: پرانی دشمنی، فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

پنجاب کے شہر گجرات میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے قتل کی واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واقعہ گجرات میں فتح پور روڈ پر پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد محمد اشرف اور سجاد اشرف کو پرانی دشمنی پر قتل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.