گجرات میں کار پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل اور بیوی کو اغوا کرنے کے کیس میں خاتون کے بھائی اور سابق شوہر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے لڑکی کے شوہر کو قتل کیا اور لڑکی کو اغواء کرکے لےگئے، لڑکی کا اپنے رشتہ دار سے نکاح ہوا تھا لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی۔
لڑکی ایک ماہ قبل گھر چھوڑ کر چلی گئی اور مقتول نجف سے کورٹ میرج کرلی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی آج ڈومیسائل بنوانے لاہور سے گجرات آئے تھے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گجرات میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے شوہر کو قتل جبکہ بیوی کو اغواء کرلیا تھا، فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ سائیں راجہ پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی فائرنگ سے نجف نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ مسلح افراد اس کی بیوی کو اغواء کرکے لےگئے۔
کار سوار میاں بیوی اپنے ڈرائیور سمیت گجرات سے لاہور جارہے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔
Comments are closed.