بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا کا اسمارٹ اسکول ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے اسمارٹ اسکول ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکومت کی طرف سے اسمارٹ اسکول منصوبے سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے اس حوالے سے کہا کہ دو اضلاع کے 15 اسکولوں میں اسمارٹ اسکول ایجوکیشن پروگرام شروع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت منتخب اسکولوں میں ڈیجیٹل کلاس رومز بنیں گی۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی درس و تدریس کا مکمل نظام ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہوگا، منصوبے کو پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.