اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے گجرات میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھولنے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند ہیں تو گجرات میں بھی فوراََ بند کیے جائیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمرج کے امتحانات ملتوی ہوسکتے ہیں تو تعلیمی ادارے بند کیوں نہیں ہوسکتے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کرنا پڑی ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی شدت میں اضافے پر تعلیمی ادارے کھولنا کہاں کی عقلمندی ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے سوال کیا کہ اگر بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تو ذمہ دار کون ہوگا؟
Comments are closed.