اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

کے ڈی اے کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کا ریکارڈ غائب

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کا ریکارڈ غائب ہے۔

سینئر ڈائریکٹر لینڈ شمس صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ 61 کمرشل اور 5 رہائشی پلاٹوں کا ریکارڈ غائب ہے، 8 ارب روپے مالیت کے 66 پلاٹ خلاف ضابطہ ٹرانسفر یا الاٹ ہوئے۔

جن پلاٹوں کا ریکارڈ کے ڈی اے میں نہیں ہے ان کے دعویداروں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

سینئر ڈائریکٹر لینڈ کے مطابق اگر کوئی قانونی ملکیت ثابت نہ کر سکا تو پلاٹس نیلام کر دیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.