بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی کے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15.2 فیصد ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 1265 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیر صحت  کے پی کے نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 1968 کورونا وائرس کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ 1052 کورونا وائرس کے مریض ایچ ڈی یوز میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں مریضوں کی تعداد 5 گنا بڑھ چکی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت کا 90 فیصد استعمال ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.