بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی کی خاتون رہنما کے پی ٹی آئی قیادت سے شکوے

بلوچستان اور سندھ کے بعد تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی خاتون رہنما کے بھی پارٹی قیادت سے شکوے سامنے آگئے۔

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملیحہ علی اصغر کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہزارہ ریجن کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔

ملیحہ علی اصغر نے کہا کہ سینیٹ نشستوں کا تناسب دیکھا جائے تو ہزارہ ریجن کو 3 نشستیں ملتیں۔

عمران خان نے اجلاس کے شرکاء سےکہا کہ جو رکن سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بیچنا چاہتا ہے وہ پارٹی سے نکل جائے۔ ووٹ بیچنے والے ممبر کا پتہ چل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام فیصلے پشاور سے کیے جارہے ہیں۔

ملیحہ علی اصغر نے کہا کہ اجلاس میں شرکت نہ کرکے وزیراعظم کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد پشاور کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، تاہم وزیراعظم عمران خان سے پشاور میں خیبرپختونخوا کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات میں 14 ارکانِ قومی اسمبلی اور 6 ارکان صوبائی اسمبلی غیرحاضر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.