خیبر پختونخوا حکومت نے نواز شریف کڈنی اسپتال سوات کا نام تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 12 جولائی کو بلانےکا اعلامیہ جاری کردیا گیا، کابینہ اجلاس کے لیے 35 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا، نوازشریف کڈنی اسپتال سوات کےنام کی تبدیلی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق صوبائی کابینہ سے نیانام کڈنی اسپتال سوات رکھنےکی منظوری لی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام بدلنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔
کامران بنگش نے کہا کہ نواز شریف اور بھٹو خاندان کے نام پر ملک میں درجنوں ادارے ہیں، کیا ہم دو خاندانوں کا مال غنیمت ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے قائم اداروں کو دو خاندانوں کے نام سے منسوب کیا گیاجو غلط ہے، کسی کواپنےنام سے ادارے بنانے ہیں تو اپنی جیب کے پیسوں سے بنائے اور اپنے نام رکھے۔
Comments are closed.