بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں آئندہ ہفتے ملنے کا امکان

پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی خوراکیں کوویکس کے تحت ملیں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 912 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔

پاکستان کو کوویکس کے تحت ملنے والی انسداد کورونا ویکسین کی یہ چوتھی کھیپ ہوگی۔

کوویکس کے تحت پاکستان کو اس سے پہلے انسداد کورونا ویکسین کی 3 مختلف ویکسین کی کھیپ مل چکی ہیں۔

پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ 90 لاکھ ویکسین کی خوراکیں آچکی ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان کو کوویکس کی طرف سے پہلی کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین، دوسری ایک لاکھ 6 ہزار فائزر ویکسین کی ڈوز اور تیسری امریکا کی طرف سے عطیہ کی گئی 25 لاکھ موڈرونا ویکسین کوویکس سہولت کے تحت ملی چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.