بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سی این جی پمپ پر گارڈ کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں سی این جی پمپ پر سیکیورٹی گارڈ نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد سی این جی پمپ پر انٹرنیٹ کا کام کرنے آئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ کام کے دوران سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا ہوا جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کا اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.