بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: جنازے میں شریک افراد کے طالبان کے حق میں نعرے

پشاور کے علاقے ریگی میں جنازے میں شرکت کرنے والے افراد نے طالبان کے حق میں نعرے لگائے، طالبان کے حق میں نعرے لگانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنازے کے بعد کچھ لوگ امارات اسلامی کے جھنڈے لائے تھے۔ تحقیقات کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے طالبان سے پوچھا جائے کہ وہ کس کے لئے لڑ رہے ہیں، افغان حکومت امن چاہتی ہےلیکن طالبان تشدد جاری رکھےہوئے ہیں۔

ریگی میں جنازے میں شرکت کے لیےجانے والے افراد نے یونیورسٹی روڈ پر طالبان کےحق میں نعرے لگائے۔ طالبان کے حق میں لگائے گئے نعروں کی وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد نے امارات اسلامی افغانستان کے جھنڈے اٹھارکھے تھے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکانےاس عمل سےافغان عوام، خطے کےدیگر ممالک پر ملبہ ڈال دیا۔

پولیس کے مطابق ریگی میں جنازے میں شرکت کرنے والے کچھ لوگ امارات اسلامی کے جھنڈے لائے تھے تحقیقات کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.