بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: اسٹیج پر دولہے کی ماں کے ہاتھوں چپل سے پٹائی

بھارتی ریاست اترپردیش میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں والدہ نے اسٹیج پر چڑھ کر مہمانوں کے سامنے دولہا کی چپل سے پٹائی کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا دلہن اسٹیج پر ایک دوسرے کو ہار پہنانے میں مصروف ہیں اس دوران اسٹیج پر چڑھیں اور دولہے کو چپل سے مارنا شروع کردیا۔

خاتون اپنے بیٹے امیش چندر کی دوسری ذات کی لڑکی سے شادی کے فیصلے پر خوش نہیں تھی، بیٹے نے اپنے اہلخانہ کی خواہشات کے خلاف انکیتا سے کورٹ میرج کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.