بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج : جے یوآئی 23 نشستوں کے ساتھ آگے ، پی ٹی آئی نے جیتی 18 نشستیں

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی الیکشن میں 66 تحصیل اور سٹی کونسلز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف 23 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 18 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔

تحصیل و سٹی کونسلز کی 10 نشستیں آزاد امیدواروں نے جیتیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کو مجموعی طور پر 7 نشستوں پر کامیابی ملی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کو 3 نشستیں ملیں جبکہ تحریک اصلاحات پاکستان اور جماعت اسلامی کو2، 2 نشستیں ملیں اور پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک نشست پر کامیاب ہو سکی۔

You might also like

Comments are closed.