بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل7: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 21ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ایونٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان بابر اعظم، شرجیل خان، جو کلارک، جورڈن تھامپسن، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، عماد وسیم، کرس جورڈن، عمید آصف اور میر حمزہ پر مشتمل ہے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، رحمان اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، محمد اخلاق، آصف علی، اعظم خان، حسن علی، لیام ڈاسن، فہیم اشرف، وقاص مقصود اور ذیشان ضمیر شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.