بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، جیسن روئے پر جرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اپنے آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار کرنے والے جیسن روئے پر ضابہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق جیسن روئے کو امپائر کے فیصلے پر ردِعمل ظاہر کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ جیسن روئے نے پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کے خلاف پہلے میچ میں 116 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر 205 رنز کا ہدف عبور کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلوادی تھی۔ 

لیگ کے دوسرے میچ میں جب لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں تو شاہین آفریدی نے جیسن روئے کو صفر پر آؤٹ کردیا۔

اپنے آؤٹ ہونے کے امپائر کے اس فیصلے پر جیسن روئے نے پچ پر ہی شدید ردِ عمل دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.