بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی زرادری کا تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان

لاہور: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی آیم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر سابق صدر آصف علی زرادری سے ٹیکی فونک رابطہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرادری کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرادری نے کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہے۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز لاہور پہنچے اور پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔

بعد ازاں پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدم اعتماد سے پہلے ہوم ورک مکمل کر کے اتحادیوں کو بھی رضامند کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.