کے پی اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے عمران خان سے پوچھ کر اسمبلیاں بحال کرنے کی درخواست کی ہے، پرویز الٰہی
پی ٹی آئی کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی مرضی سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ دیکھیں ناں واقعات جس طرف جارہے ہیں، ہمارے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے خود خان صاحب سے پوچھ کر اسمبلیاں بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔
اس موقع پر ایک صحافی نے پرویز الٰہی سے پوچھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کیں تو آپ اس پر کیا کہیں گے؟
پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے اس بات کا کوئی جواب نہیں دینا کیونکہ اس میں پھر ادارے شامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے اپنے اوپر بنائے کیسز کے بارے میں کہا کہ ہم بھگت رہے ہیں سارے کیسز کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Comments are closed.