ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات، ٹرمپ طلب

کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طلب کرلیا۔

سمن میں حکم دیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل حملے میں ملوث ہونے پر بیان ریکارڈ کرائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو 4 نومبر تک متعلقہ دستاویزات کمیٹی میں جمع کرانا ہوں گی۔

اس حوالے سے سماعت 14 نومبر تک متوقع ہے اور اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش ہونا ہوگا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کمیٹی کی قرار داد کی مذمت کر دی۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو پچھلے سال کیپیٹل ہل میں ہجوم کے حملے کی تحقیقات میں کانگریس سے تعاون کرنے سے انکار پر 4 ماہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.