اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

ورلڈ کپ سپر12 مرحلے کا آج سے آغاز، پاک بھارت میچ سے ایک روز پہلے میلبرن میں بارش

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں کل پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بارش کی انٹری متوقع ہے، میلبرن میں گزشتہ رات بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کا آج سے آغاز ہورہا ہے، ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

دن کے دوسرے میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ کل بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں پاک بھارت ٹاکرا خاص اہمیت کا حامل ہے۔

پاک بھارت میچ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے، میچ سے ایک روز قبل میلبرن میں آج صبح سے مطلع آبر آلود ہے۔

بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم آج اپنے پہلے سیشن میں انڈور پریکٹس کرے گی، جبکہ کل بھی میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.