اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

معین خان نے ٹیم پاکستان کی بڑی غلطی کی نشاندہی کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں ٹیم پاکستان سے ہونے والی بڑی غلطی کی نشاندہی کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران معین خان نے کہا کہ آج ٹی20 کرکٹ کا بہترین میچ ہوا، پریشر دونوں ٹیموں پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی کو پکے نمبر پر کھلانا چاہیے، پاکستان کو 18واں اوور شاہین کے بدلے حارث رؤف یا محمد نواز سے کروانا چاہیے تھا۔

معین خان نے مشورہ دیا کہ اگلے میچ میں ٹیم پاکستان کو ایک تبدیلی کرنا پڑے گی، شاہین کی فارم نظر نہیں آرہی، ان کی جگہ محمد وسیم کو کھلانا چاہیے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رولز کے مطابق فیلڈ امپائر نو بال پر تھرڈ امپائر کے فیصلے کا انتظار کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی رولز کے مطابق بولڈ ہونے پر رنز بناسکتے ہیں، شاید ویرات کوہلی اس کو جانتے تھے اس لیے اس سے فائدہ اٹھایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.