ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

کراچی، فلیٹ میں جھلسنے والا دوسرا نوجوان بھی چل بسا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ میں آگ لگنے کے واقعے میں زخمی ایک اور نوجوان چل بسا۔

اس سے قبل متوفی کا بھائی بھی سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا تھا۔

آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک 11 میں واقع نعمان ٹیرس کے فلیٹ میں آگ لگنے سے جھلسنے والا 25 سالہ طلحہٰ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو کے مطابق واقعے میں جھلسنے والا دوسرا نوجوان امیر حمزہ بھی سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا، اس سے قبل اس کا بھائی طلحہ بھی چل بسا تھا۔

آتشزدگی کا واقعہ 3 روز قبل پیش آیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.