پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کیوں کروائیں؟ وہ کوئی ماموں کا صحن ہے؟
اپنے ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے الزام عائد کیا کہ اس معاملے میں سلیکٹڈ وزیراعظم ملوث ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو 14 ٹیمپر فارم ہیں وہ انھیں منظور ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران آج آر او نے سارا ریکارڈ پیش کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مغوی پریزائیڈنگ افسران صبح 5:30 بجے پولیس کی گاڑیوں سے برآمد ہوئے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کہتے ہیں 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کروائیں۔
انھوں نے کہا کہ کیوں کروائیں الیکشن وہاں؟ وہ کوئی ماموں کا صحن ہے؟
Comments are closed.