بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 30 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 907 کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 829 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق  ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 20مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 238 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 8 لاکھ 93 ہزار 148 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34ہزار 754 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار424 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 26 ہزار 867 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی  ہے اور اب تک کُل 1 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار 740 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق   پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 65 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 642 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار254 ہو چکی ہے اور اب تک کُل اموات 5 ہزار 341 ہو گئیں ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 75 ہو چکی ہے اور یہاں کُل اموات 4 ہزار 269 کو پہنچ گئیں ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 368 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 775 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 633 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 301 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ  آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 967 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک یہاں کُل 571 مریض وفات پا چکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.