بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

داسو ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

صوبہ خیبر پختون خوا کے پسماندہ ترین ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور زمینوں کی قیمت ملنے کے بعد عوام کو ادھورے خوابوں کی تعبیر نظر آنے لگی ہے۔

اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم کے کنارے بننے والے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام اپریل 2026ء میں مکمل ہونے کی توقع ہے، ڈیم کی تعمیر سے 4 ہزار 320 میگا واٹ سستی پن بجلی پیدا ہو گی۔

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کیئے گئے مالی سال 22-2021ء کے وفاقی بجٹ میں داسو، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے مختص کیئے گئے بجٹ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے اس پراجیکٹ پر 5 کھرب 10 ارب 98 کروڑ 2 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

میگا پراجیکٹ نے علاقے کے غریب عوام کے لیے ترقی اور خوش حال زندگی کے لیے امید کی کرن پیدا کر دی ہے۔

ڈیم کی تعمیر کے لیے اب تک حاصل کی جانے والی 3 ہزار 8 سو 15 ایکڑ زمین کے معاوضے کی صورت میں عوام کو ساڑھے 12 ارب روپے دیئے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے…

ڈیم کی تعمیر میں شامل 3 ہزار افراد کو اپنے ہی علاقے میں روزگار مل گیا ہے۔

پہلے اس علاقے میں بینک کی 1 برانچ تھی اس وقت 11 برانچیں کھل چکی ہیں، تعمیر میں شامل افراد کی اسکل ڈیولپمنٹ اور ٹریننگ کے پروگرام بھی جاری ہیں۔

ڈیم کی تعمیر سے ناصرف ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ ہو گا بلکہ علاقے کے غریب عوام کی زندگی میں خوش حالی کے لیئے راہیں بھی ہموار ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.