بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ECL سے خارج کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کے دوران نیب سے سوال کیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی والدہ اور اہلیہ کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟

صدف شرجیل کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ صدف شرجیل کو کاروبار کے سلسلے میں اور بیٹی سے ملنے کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن اور فیملی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی…

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا تو خدشہ ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گی۔

نیب کے پراسیکیوٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیشتر ملزمان احتساب سے بھاگ رہے ہیں، ان کا ٹرائل بھی متاثر ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.