بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان اسمبلی: اپوزیشن کے احتجاجی کیمپ کا چوتھا دن

بلوچستان میں حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کوئٹہ میں اسمبلی کے باہر مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ چوتھے روز بھی جاری ہے۔

حزبِ اختلاف کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکینِ بلوچستان اسمبلی صوبائی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں مبینہ طور پر نظر انداز کیئے جانے کے خلاف احتجاج پر ہیں۔

بلوچستان میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ میں نظر انداز کیئے جانے کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج جاری ہے، متعدد اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا جبکہ ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

اس حوالے سے اسمبلی کے باہر مین گیٹ پر منگل کے روز احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا تھا جو کہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

حزبِ اختلاف کے اراکینِ اسمبلی کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز پر غور کر نے کے لئے مذاکرت کئے جائیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے حلقوں میں عوامی نمائندوں کی بجائے غیر منتخب افراد کے ذریعے ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں اور انہیں فنڈز بھی جاری کیئے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.