بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کا بلوچستان اسمبلی کے داخلی دروازے پر دھرنا

بلوچستان میں حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کوئٹہ میں اسمبلی کے باہر مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ چوتھے روز بھی جاری ہے جبکہ اپوزیشن رہنماؤں نے اسمبلی کےاحاطے میں داخلی دروازے پر دھرنا دے دیا ہے۔

دھرنا دینے والوں میں ثناء بلوچ، احمد نواز بلوچ، ملک نصیر شاہوانی اور اکبر مینگل شامل ہیں۔

بلوچستان میں حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کوئٹہ میں اسمبلی کے باہر مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ چوتھے روز بھی جاری ہے۔

حزبِ اختلاف کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکینِ بلوچستان اسمبلی صوبائی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں مبینہ طورپر نظر انداز کیئے جانے کے خلاف احتجاج پر ہیں۔

حزبِ اختلاف کے اراکینِ اسمبلی کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

بلوچستان میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ میں نظر انداز کیئے جانے کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج جاری ہے، متعدد اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا جبکہ ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے، ان کے حلقوں میں عوامی نمائندوں کی بجائے غیر منتخب افراد کے ذریعے ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں اور انہیں فنڈز بھی جاری کیئے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.