وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ن لیگ کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے سوال پوچھ لیا۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نےسینئر ن لیگی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیوں کہ آپ ہار گئے ہیں، اس لیے دھاندلی ہوئی؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پہلی حکومت ہے، جس نے آزاد کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کو یقینی بنایا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم رو رو کر بتا رہے تھے وہ ہارگئے کیونکہ دھاندلی ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات اپوزیشن کے سامنے رکھ دی ہیں، اصلاحات کی تجاویز صحیفہ نہیں، اپوزیشن چاہے تو اپنی تجاویز لے آئے۔
کابینہ اجلاس پر بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی کے سب سے کم اخراجات کابینہ اور سب سے زیادہ عدلیہ پر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے مقابلے میں ججز کی سیکیورٹی پر اخراجات 1600 سے 1700 ملین سے اوپر ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ لوگوں کو یقین دلانا ہوگا کہ ٹیکس کا ذمے دارانہ استعمال ہورہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی مد میں کروڑوں روپے خرچ بچایا جائے گا، نیب کے قانون اور دیگر متنازع معاملات پر اپوزیشن سے سنجیدہ گفتگو چاہتے ہیں۔
Comments are closed.