بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا سے 20 اموات، 2517 نئے کیسز

سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 مریض انتقال کرگئے، جبکہ صوبے میں 2517 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 18737 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے دوران 2517 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج مزید 20 مریض انتقال کرگئے، یوں صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5860 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے مزید 6590 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 330166 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

صوبے میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 4927434 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک 371745 کیسز ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں اس وقت 35719 مریض زیر علاج ہیں، 34405 مریض گھروں، 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر جبکہ مختلف اسپتالوں میں 1269 مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ 1137 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کوویڈ-19 کے 96 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبہ بھر کے 2517 کوویڈ کیسز میں شہر کراچی سے 1989 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، شرقی 645، ضلع جنوبی 372، سینٹرل 357، کورنگی 346، ملیر 200 اور غربی 69 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح حیدرآباد 93، سانگھڑ 58، میرپورخاص 45، جامشورو 42، بدین 38، تھرپارکر 34، ٹنڈومحمد خان 31، عمرکوٹ 24 ، مٹیاری 27، دادو 22، سجاول 13، نوشہرو فیروز 8، گھوٹکی 7، کشمور 6، ٹنڈوالہیار 6، خیرپور 4، شہید بینظیرآباد 3، ٹھٹھہ 2، جیکب آباد، شکارپور اور سکھر سے ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.