بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی، بابر اعظم کا تبدیلیوں کا اشارہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔ 

برج ٹاؤن میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز بہت اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنی بینچ اسٹرنتھ بھی چیک کریں گے تاکہ کمبی نیشن بناسکیں، ورلڈ کپ سے قبل ہمیں اپنا کمبی نیشن دیکھنا ہے۔

فاسٹ باؤلنگ اورحال ہی میں بیٹنگ کے دوران اپنی پاؤر ہٹنگ صلاحیتوں سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بننے والے27 سالہ قومی کرکٹرحسن علی کا کہنا ہے کہ وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ایک مستند آل راؤنڈر بننا چاہتے ہیں۔وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور 2 ٹیسٹ میچز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے اہم رکن ہیں۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں پہلے والی غلطیوں کو نہیں دہرانا اور ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہے۔

اپنی انفرادی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں کہ ذمے داری کے ساتھ کھیلوں، ہر میچ میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش ہوتی ہے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز تاخیر سے ختم ہونے کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک میچ کم کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز سیریز پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر بہت کام کیا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کسے کھلانا ہے اس کا فیصلہ تقریباً کر چکے ہیں۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں کنڈیشنز مختلف ہیں کوشش ہے سب کو متواتر مواقع ملیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.