بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائےگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان کل ویسٹ انڈیز میں ہوم ٹیم کے خلاف ہوگا۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹکراؤ ہوگا اور اسی فارمیٹ میں ہوم ٹیم عالمی چیمپین بھی ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کو پاکستان کے خلاف کرس گیل، لینڈل سیمنز، کیرن پولارڈ ڈیوین براوو جیسے جارح مزاج کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل ہیں۔

برج ٹاؤن میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز بہت اہم ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم جسے انگلینڈ کے اسی فارمیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ اس فارمیٹ میں کسی بھی حریف سے کم نہیں ہے۔ 

قومی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شاہین آفریدی، حسن علی اور شاداب خان جیسے تجربہ کار کھلاڑی عالمی چیمپیئن کو اسی کے گھر میں زیر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 

دونوں ٹیمون کے درمیان چار میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 7 بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.