بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی شہریوں کو کورونا کے پھیلاؤ والے ممالک کے سفر سے گریز کی ہدایت

سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کو تنبیہ جاری کی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ والے ممالک کے سفر سے باز رہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پابندی کے شکار ممالک کا سفر کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کا شکار ممالک جانے پر 3 سال تک قید یا سفری پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

سعودی حکومت بعض شہریوں پر 16ممالک کا سفر کرنے پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا پھیلاؤ کے باعث 13ممالک کے سفر کرنے پر مکمل پابندی ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات، ویتنام اورایتھوپیا کیلئے سفر پیشگی اجازت سے مشروط کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.