بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دبئی سے بھارت پہنچنے والے مسافروں سے 5 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا برآمد

دبئی سے بھارت پہنچنے والے مسافروں سے 5 لاکھ ڈالر مالیت کاسونا برآمد کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ سے مسافر مختلف پروازوں کے ذریعے بھارت کے شہر چنئی، ممبئی اور نئی دہلی پہنچے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مسافروں نے سونا مختلف برتنوں اور دیگر سامان میں چھپایا ہوا تھا۔

بھارتی قانون کے مطابق بھارت میں مرد مسافر 20 گرام، خواتین 40 گرام سونا لاسکتی ہیں، اس سے زائد سونا لانے پر بھارت میں امپورٹ ڈیوٹی لگتی ہے۔

دوسری جانب اماراتی قوانین کے مطابق دبئی سے سونا لے جانے کی مالیت مختص نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.