بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور مقدم قتل: قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا، اجلاس بھی طلب

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے نور مقدم قتل کیس کا نوٹس لے لیا، کمیٹی چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کے ملزم ظاہر جعفر قتل سے پہلے اور بعد میں اپنے والد سے کئی بار فون پر بات کی ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا یہ اجلاس کل ساڑھے 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ 

کمیٹی اجلاس میں افسوس ناک واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق سے خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر بریفنگ بھی طلب کر رکھی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر، سیکریٹری اور وزارت انسانی حقوق کو بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.