بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: ملزم اسد کھرل 10 اگست تک جیل بھیج دیا گیا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس پر حملے کے ملزم اسد کھرل کو جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس نے ملزم اسد کھرل کو عدالت کے روبرو پیش کیا، اس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے ساتھ ہی پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو 10 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسد کھرل پر اے ایس پی اور پولیس اہلکار کو یرغمال بناکر فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم اسد کھرل سے سرکاری مشین گن برآمد کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.